بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں بھولے سے غرغرہ کرنے کا حکم

سوال

روزے میں کسی نے اگر بھولے سے غرغرہ کر لیا تو اس کے روزے کا کیا حکم ہے؟

جواب

روزے کی حالت میں غرغرہ کرتے ہوئے پانی اگر حلق میں چلاجائے اور روزہ دار کو روزہ بھی یاد ہو تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے، ایسے روزے کی قضا لازم ہے۔ البتہ اگر  اسے روزہ یاد نہیں تھا یا پانی حلق سے نیچے نہیں اترا اور روزہ دار نے کلی کے بعد اچھی طرح تھوک دیا تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ بہرصورت روزے کی حالت میں غرغرہ نہ کیا جائے؛ کیوں کہ پانی حلق سے نیچے اترنے کا اندیشہ رہتاہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908201085
تاریخ18-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں