قسطوں پر خرید وفروخت
سوال
قسطوں پر سامان لے سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
قسطوں پر خرید و فروخت جائز ہے، بشرطیکہ مجلسِ عقد میں ہی یہ طے ہوجائے کہ خریدنے والا ادھار خریدے گا یا نقد، نیز مجموعی قیمت مقرر ہو، اورکسی قسط کی قبل ازوقت ادائیگی یا تاخیر کی صورت میں مقررہ قیمت میں کمی بیشی نہیں کی جائے گی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908201083
تاریخ18-05-2018

