تیز قراءت کرنے والے قاری کے پیچھے تراویح پڑھنے کا حکم
سوال
نماز تراویح میں امام صاحب قرآن مجید کی تلاوت تیز تیز پڑھتے ہیں، کیا ان کے پیچے نماز تراویح پڑھنا ٹھیک ہے ؟
جواب
اگر تراویح میں قاری صاحب قرآن پاک عام فرض نمازوں کی بنسبت کچھ تیز پڑھتے ہوں، لیکن الفاظ درست ادا کرتےہوں تو اس طرح قرآن پڑھنا درست ہے اور ایسے قاری صاحب کے پیچھے تراویح پڑھنا بھی درست ہے ، لیکن اگر کوئی اس قدر تیز پڑھتا ہو کہ الفاظ ہی درست ادا نہ ہوتےہوں (یعنی مخارج ہی تبدیل ہوجائیں) تو نا جائز ہے۔ایسے امام کے پیچھے تراویح پڑھنا درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

