روزے میں ڈرپ لگوانے کا حکم
سوال
روزہ کی حالت میں ڈرپ لگوانے سے روزہ باقی رہتا ہے یا نہیں؟
جواب
روزے میں ڈرپ لگوانے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، البتہ روزے کی حالت میں صرف طاقت کے حصول کے لیے ڈرپ لگوانا ؛ تاکہ روزہ محسوس نہ ہو ، مناسب نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908201074
تاریخ18-05-2018

