بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

چھپکلی کو مارنے سے پہلے اجازت لینا

سوال

اگر گھر میں  چھپکلی آجائے تو اسے مارنے سے پہلے یہ پوچھنا چاہیے کہ  اگر اس میں جن ہے تو بھاگ جا، کیا چھپکلی  کے اندر جن ہوتا ہے؟

جواب

         چھپکلی ایک موذی جانور ہے، اس کا مارنا درست ہے، آپ ﷺ نے اس کی مارنے کی اجازت بلکہ حکم دیا ہے، اور اس کے مارنے پر ثواب بھی بیان کیا  گیا ہے ، یہاں تک کہ اگر پہلی ضرب میں ماردیا جائے تو اس پر ثواب  کی بڑی مقدار بیان کی گئی ہے، دوسری ضرب مارنے پر اس سے کم  ہے اور تیسری میں اس سے کم ہے۔ اور اسے مارنے سے پہلے اجازت لینے کا حکم نہیں ہے۔

'' عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من قتل وزغة في أول ضربة فله كذا وكذا حسنة، ومن قتلها في الضربة الثانية فله كذا وكذا حسنة، لدون الأولى، وإن قتلها في الضربة الثالثة فله كذا وكذا حسنة، لدون الثانية»'' (صحیح مسلم 4/ 1758، باب استحباب قتل الوزغ،  برقم: 2240، ط: داراحیاء التراث العربی) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908201068
تاریخ18-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں