ایک ہی دن عید اور جمعہ کا ادا کرنا
سوال
ایک ہی دن دو خطبے ہوں یعنی جمعہ والے دن عید ہوتو کیا ایک ہی نمازپڑھی جائے گی؟صرف عید کی نماز پڑھیں گے۔جمعہ کی جگہ صرف ظہر پڑھیں گے؟
جواب
ایک ہی دن میں جمعہ اور عید اکٹھے ہوجائیں تو دونوں نمازیں جدا جدا اپنے اپنے وقت پر ادا کی جائیں گی اور دونوں کا خطبہ بھی پڑھاجائے گا۔نمازِ عید کی وجہ سے جمعہ ترک نہیں کیاجائے گا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908201056
تاریخ17-05-2018

