درمان نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال
''درمان'' نام رکھناکیساہے؟
جواب
''درمان'' فارسی زبان کا لفظ ہے، اس کے معنیٰ ہیں: علاج اور دوا۔ درمان نام رکھنا مناسب نہیں ہے، اس کے بجائے انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کوئی نام یا ایسا عربی نام رکھا جائے جو اچھے معنیٰ رکھتا ہو تو بہتر ہے، کیوں کہ اچھے نام رکھنے کا ہمیں حکم بھی ہے اور اس کا بچے پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908201046
تاریخ17-05-2018

