بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مقروض کا عمرہ پر جانا

سوال

مقروض عمرہ کر سکتا ہے ؟

جواب

مقروض کے پاس اگر اتنی رقم موجود ہو کہ عمرے کے اخراجات منہا کرنے کے بعد بھی وہ بسہولت قرض ادا کرسکتاہے یا قرض خواہ نے مہلت دی ہوئی ہو اور عمرہ سے واپس آ کر سہولت سے قرض ادا کر سکتا ہے تو عمرہ پر جانا درست ہو گا۔ لیکن اگر قرض خواہ نے مہلت نہیں دی اور عمرہ پر جانے کی وجہ سے قرض ادا کرنے میں تاخیر ہو گی تو ایسے آدمی کو پہلے اپنا قرض ادا کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908201042
تاریخ17-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں