معدہ میں زخم کی وجہ سے روزے چھوڑنے کا حکم
سوال
میری طبیعت خراب ھے پچھلے ایک سال سے معدہ کا السر ہے، معدے میں زخم ہے .مجھے جب بھوک لگتی ہے تو درد شروع ہوجاتا ہے ،چکر آنا شروع ہوجاتے ہیں، اور دوائی بھی چل رہی ہے تو میرے لیے روزے رکھنے کا کیا حکم ہے?
جواب
اگر روزے کی وجہ سے آپ کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کا قوی اندیشہ ہے اور ماہر دین دار ڈاکٹر بھی روزہ چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہیں تو ایسی صورت میں آپ کے لیے روزہ چھوڑنے کی گنجائش ہوگی اور صحت یاب ہو جانے کے بعد اس کی قضا آپ پر لازم ہو گی۔
﴿ فَمَنْ کَانَ مِنْکُمْ مَّرِیْضاً اَوْ عَلٰی سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ اَیَّامٍ اُخَرَ وَعَلَی الَّذِیْنَ یُطِیْقُوْنَهٗ فِدْیَةٌ طَعَامُ مِسْکِیْنٍ ﴾ (البقرة :184) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

