روزے کی حالت میں کھارے پانی سے وضو کرنے کا حکم
سوال
کھارے پانی سے روزہ کی حالت میں وضو ہو جاتا ہے یا نہیں؟
جواب
وضو کے لیے نفسِ پانی کا ہونا ضروری ہے، پھر وہ میٹھا ہو یا کھارا، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، دونوں سے وضو ہو جاتا ہے۔ نیز کھارے پانی سے وضو کرنے سے روزہ بھی نہیں ٹوٹتا، روزہ تب فاسد ہوتا ہے جب پانی حلق سے نیچے اترجائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908201035
تاریخ17-05-2018

