دوسرے کا کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے کا حکم
سوال
مجھے مجبوراً اپنی فیس کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ جمع کرانی پڑتی ہے فورن کرنسی میں، میرے پاس کریڈٹ کارڈ نہیں، دوسرے سے لے کر استعمال کرتا ہوں، تو کیا اس میں گناہ ہو گا؟
جواب
اگر فیس ادا کرنے کے لیے آپ کے پاس کوئی دوسری جائز تدبیر نہیں ہےتو کسی دوسرے کا کریڈٹ کارڈ لے کر اس کے ذریعہ فیس ادا کرنے کی گنجائش ہو گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908201027
تاریخ17-05-2018

