بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا لے پالک اپنی پالنے والی عورت کے لیے محرم ہے؟

سوال

جو بچہ گود لیا جائے گا کیا وہ بالغ ہو کرپالنے والی ماں کے لیے غیر محرم ہو گا؟

جواب

 اگرگود لینے والی عورت نے اس بچہ کو دودھ پلایا ہو تو وہ اس کی رضاعی ماں بن جائے گی اور وہ بچہ اس کا محرم بن جائے گا، اسی طرح اگر اس عورت کی بہن نے اس بچہ کو دودھ پلا دیا ہو تو گود لینے والی عورت اس بچہ کی رضاعی خالہ بن جائے گی اور محرم ہو گی، اسی طرح اگر وہ عورت اس بچہ کی حقیقی خالہ ہو یا حقیقی پھوپھی ہو تو اس بچہ کی محرم ہو گی، اگر محرم ہونے کی کوئی دوسری علت نہ ہو تو محض گود لے کر پالنے کی وجہ سے وہ بچہ اس عورت کا محرم نہ ہو گا۔ 

﴿ وَمَا جَعَلَ اَدْعِيَآءَكُمْ اَبْنَآءَكُمْ ۰ۭ ذٰلِكُمْ قَوْلُكُمْ بِاَفْوَاهِكُمْ ۰ۭ وَاللّٰهُ يَـقُوْلُ الْحَـقَّ وَهُوَيَهْدِي السَّبِيْلَ﴾ (الاحزاب: 5) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908201026
تاریخ17-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں