بینک کی طرف سے ملنے والی رعایت کا حکم
سوال
مختلف اداروں کی طرف سے بینک کے ذریعے خریداری کرنے پر کچھ رعایت دی جاتی ہے آیا کہ یہ رعایت لینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
اگر وہ رعایت بینک کی طرف سے ہو تو لینا اور اس سے فائدہ اٹھانا جائز نہیں، اور اگر رعایت ادارے کی طرف سے ہو اور کوئی اور شرعی مانع موجود نہ ہو تو اس سے فائدہ اٹھانا جائز ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908201019
تاریخ16-05-2018

