بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زکات کا حساب کیسے کریں؟

سوال

میرے گھر والوں کے پاس ڈیڑھ تولہ سونا اور 1200 سو روپے مالیت کی چاندی اور 1500 روپے کی رقم موجود ہے، کیا اس پر زکاۃ ہےیا نہیں ؟اگر زکاۃ ہےتو اس کی صورت بیان کردیں!

جواب

اس سونے اور چاندی کی مالیت معلوم کرلیں اور پھر اس رقم کو اس میں شامل دیں،تینوں کی مجموعی مالیت کو چالیس سے تقسیم کردیں، حاصلِ جواب ( یعنی کل مال کا ڈھائی فیصد) زکاۃ میں دے دیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908201017
تاریخ16-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں