بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 جُمادى الأولى 1448ھ 28 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نومولود کے کان میں اذان دینے کا طریقہ

سوال

نو مو لود بچےکے پہلے کس کان میں اذان دی جائے؟  نیز پہلے اذان دی جائے یا اقامت؟ 

جواب

جب بچہ پیدا ہو تو نہلانے کے بعد بچہ کو اپنے ہاتھوں پر اٹھائیں  اور قبلہ رُخ ہوکر  پہلے بچے کے دائیں کان میں اذان اور پھر  بائیں کان میں اقامت کہیں ۔ حی علی الصلاة اور حی علی الفلاح کہتے ہوئے دائیں بائیں چہرہ بھی پھیریں، البتہ دورانِ اذان کانوں میں انگلیاں ڈالنے کی ضرورت نہیں۔

''الصحیح أنه یؤذن للمولود، وینبغي أن یحول علی کل حال، لأنه صار سنة للأذان فیؤتی به علی کل حال''۔ (الفتاوی التاتار خانیة، ۱/۵۱۵ ، الأذان نوع آخر في بیان ما یفعل فیه) فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908201014
تاریخ16-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں