بچے کے کان میں اذان دینے کا طریقہ
سوال
بچے کے دائیں (سیدھے) کان میں اذان دی جائے گی یا اقامت کہے جائے گی ؟
جواب
جب بچہ پیدا ہو تو نہلانے کے بعد بچہ کو اپنے ہاتھوں میں اٹھا کر اور قبلہ رخ ہو کر بچے کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہی جائے۔ حی علی الصلاة پر اپنا چہرہ دائیں طرف کو اور حی علی الفلاح پر اپنا چہرہ بائیں طرف کو موڑ لے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908201006
تاریخ16-05-2018

