دو گواہوں کے موجودگی میں نکاح کرنا
سوال
ایک مرد اور عورت نے دو مسلمان مرد گواہوں کی موجودگی میں ، پہلے مرد نے عورت کو یہ بولا کہ پانچ ہزار حق مہر کے بدلے میں تم نے مجھے اپنے نکاح میں قبول کیا؟ جواب میں عورت نے بولا : ”قبول کیا ہے“، کیاعورت کا ایسا بولنے سے نکاح منعقد ہوجائے گا؟
جواب
شرعی گواہان کی موجودگی میں مرد وعورت کے مذکورہ جملے کہنے سے دونوں کا آپس میں نکاح منعقد ہوگیا ہے، دونوں اب شرعاً میاں بیوی ہیں۔ البتہ اسلام میں مجلسِ نکاح اعلانیہ طورپر مسجد میں منعقد کرنا پسندیدہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی ترغیب دی ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

