رمضان کا چاند دیکھ کر ایک وظیفہ پڑھنے کا حکم
سوال
یہ جو کہا جاتا ہے کہ رمضان کا چاند دیکھ کر 21 مرتبہ سورہ قدر پڑھیں اور تین مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھیں، اس کی کیا حقیقت ہے؟
جواب
ممکن ہے کہ یہ وظیفہ کسی بزرگ کے مجربات میں سے ہو، اس لیے پڑھنے میں حرج نہیں، البتہ یہ کسی حدیث سے ثابت نہیں ہے، اور نہ ہی شرعی حکم ہے کہ اس کی پابندی کی جائے، لہٰذا اس کے پڑھنے کو لازم نہ سمجھا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200986
تاریخ15-05-2018

