بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

امریکی ریسٹورنٹ سے حلال چیزیں کھانا

سوال

کیا امریکی ریسٹورنٹ سے مچھلی، چپس یا حلال چیزیں کھا سکتے ہیں؟ جب کہ وہاں حلال چیزیں بھی ملتی ہیں۔

جواب

حلال چیزوں کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ پاک برتنوں میں پکائی گئی ہوں اورتیاری کے دوران کسی مرحلے پر ان میں کوئی ناجائز عنصر شامل نہ ہو، مثلاً: مچھلی تلتے وقت وہ آئل استعمال نہ ہو جس میں حرام/ مردار جانور پکایاگیاہو، اگر ایسا اطمینان ہو یا صرف چپس الگ پاک برتن میں پکائے گئے ہوں تو حلال چیزیں کھاسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 143908200982
تاریخ15-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں