روزگار نہ ہونے کی صورت میں زکاۃ کا حکم
سوال
میرے پاس 3ء5 تولہ سونا اور تقریباً ڈھائی لاکھ روپے کیش کی صورت میں موجود ہیں، لیکن پچھلے پندرہ مہینوں سے میرا روزگار نہیں ہےتو کیا میرے اوپر زکاۃ لازم ہو گی؟
جواب
زکاۃ کے وجوب کے لیے روز گار ہونا ضروری نہیں ہے، نصاب کا مالک ہونا کافی ہے اور سونے و نقد رقم کی آپ نے جو مقدار سوال میں ذکر کی ہے اس سے آپ صاحبِ نصاب شمار ہوں گے اور آپ پر زکاۃ لازم ہو گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200981
تاریخ15-05-2018

