کیبل اور انٹرنیٹ کا کام کرنا
سوال
کیبل اور انٹرنیٹ کا کام کیسا ہے؟
جواب
کیبل ٹی وی کا کاروبار ناجائز ہے؛ کیوں کہ اس میں براہِ راست گناہ پر تعاون لازم آتا ہے، جس سے قرآن و حدیث میں منع کیا گیا ہے؛ البتہ انٹرنیٹ کے کاروبار کی گنجائش ہے، کیوں کہ انٹرنیٹ کا استعمال صحیح اور غلط دونوں مقاصد کے لیے ہوتا ہے؛ لہٰذا اَگر انٹرنیٹ کیبل لے کر اس کا غلط استعمال کیا جائے گاتو اس کا گناہ خود استعمال کرنے والے پر ہوگا، انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والا اس کا ذمہ دار نہ ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

