کرایہ کے دکان و مکان پر زکاۃ
سوال
میں صاحبِ نصاب ہوں، ہر سال زکات ادا کرتا ہوں جیولری،کیش،وغیرہ پر ،میرے پاس ہر ماہ دکان اور مکان کا کرایہ ملتاہے، اس رقم پر زکاۃ لگے گی یا نہیں؟ لگے گی تو کس طرح حکم ہے؟
جواب
دکان اور مکان کا جو کرایہ ماہانہ حاصل ہوتا ہے، اس کی جتنی رقم زکاۃ کا سال مکمل ہونے پر محفوظ ہو، بقیہ نصاب کی زکاۃ کی ادائیگی کے وقت کرایہ کی مد میں حاصل ہونے والی اس رقم کو بھی شامل کرکے زکاۃ ادا کرنا واجب ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200972
تاریخ15-05-2018

