بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رمضان میں اول وقت میں نماز پڑھنا

سوال

رمضان میں نمازیں اول وقت میں پڑھنا کیسا ہے؟ 

جواب

رمضان المبارک میں صرف فجر کی نماز اولِ وقت میں پڑھنا چاہیے ؛  تاکہ زیادہ لوگ جماعت کی نماز میں شریک ہو سکیں، کیوں کہ اگر سحری کھا کر آرام کیا جائے تو عام لوگوں کی جماعت رہ جائے گی، اس لیے احناف کے ہاں بھی رمضان المبارک میں فجر کی نماز اولِ وقت میں پڑھنا افضل ہے ۔ باقی تمام نمازوں کا جو حکم عام دنوں میں ہے، وہی رمضان میں بھی ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200965
تاریخ15-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں