قسطوں پر خریدے گئے پلاٹ پر زکوٰۃ ادا کرنے کا طریقہ
سوال
قسطوں پر خریدے گئے پلاٹ پر زکات کس طرح ادا کی جا ئےگی جوکہ تجارت کی غرض سے خریدا گیا ہو؟
جواب
قسطوں پر جو پلاٹ خریدا جائے تو خریدنے والا اس پلاٹ کا مالک بن جاتا ہے، اگرچہ مکمل اقساط ادا نہ کی ہوں، لہذا جو پلاٹ تجارت کی نیت سے قسطوں پر لیا ہے تو زکات ادا کرنے کے وقت اس کی جو قیمت فروخت ہوگی اس قیمت پر زکات لازم ہوگی۔البتہ جو قسطیں زکات کے رواں سال میں واجب ہوگئیں تھیں وہ کل رقم سے منہا ہوں گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

