روزہ کی حالت میں دنداسہ استعمال کرنا
سوال
رمضان المبارک عورتوں کامسواک(جوایک قسم کارنگین اورذائقہ دارہوتاہے) لگانےکاکیاحکم ہے؟
جواب
روزہ کی حالت میں ہر طرح کی مسواک استعمال کرنا مرد وعورت دونوں کے لیے جائز ہے، البتہ عورتیں جو دنداسہ استعمال کرتی ہیں وہ رنگ دار اور ذائقہ والا ہوتا ہے، اس کا استعمال روزہ کی حالت میں مکروہ ہے.فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200944
تاریخ14-05-2018

