ٹیلی نار ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں ہزار روپے رکھنے پر ملنے والے فری منٹس کا حکم
سوال
ٹیلی نار ایزی پیسہ کے اکاؤنٹ میں اگر ہزاروپے رکھیں توہروز 50 فری منٹس ملتے ہیں، ان کا شرعاً کیا حکم ہے؟
جواب
ٹیلی نار ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں صارف جو رقم رکھتا ہے، اس کی حیثیت قرض کی ہوتی ہے اور قرض دے کر اس سے نفع اٹھانا شرعاً سود ہے؛ اس لیے مذکورہ قرض کے بدلہ میں کمپنی جو فری منٹس دیتی ہے ،ان کااستعمال جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200936
تاریخ14-05-2018

