مرورِ زمانہ کے ساتھ مہر کی رقم کے اضافے کا حکم
سوال
نکاح کے وقت جو عورت کا حقِ مہر مقرر کیا جاتا ہے (مثلاً: 50 ہزار روپے اگر مقرر کیا گیا تھا )تو کیا 20 سال بعد بھی وہ 50 ہزار ہی رہے گا یا وہ رقم وقت کے حساب سے بڑھا کر دینی ہوگی ؟
جواب
جو رقم مہر میں مقرر ہوئی تھی وہی رقم ادا کرنی ہوگی، مرورِ زمانہ اور روپے کی قدر کم ہونے کی وجہ سے اس میں اضافہ نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200933
تاریخ14-05-2018

