صدقہ اور شکرانہ کے پیسے اسی وقت دے دیں یا جمع کرکے ایک ساتھ دینا چاہیے
سوال
صدقے یا شکرانے کے پیسے اپنے پاس جمع کر کےپھر کسی ضرورت مند کو دیں یہ ٹھیک ہے یا اسی وقت دے دینے چاہییں؟
جواب
دونوں صورتیں جائز ہیں، البتہ کسی کے کام کے ہوجانے پر اللہ کا شکر ادا کرنے کے لیے کچھ رقم صدقہ کا ارادہ ہو تو اس کام کے ہوجانے کے بعد اس کو جلد صدقہ کردینا بہتر ہے ، تاکہ اللہ کی نعمت کا شکر بروقت ادا ہوسکے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200920
تاریخ13-05-2018

