دعائے تراویح کا ثبوت
سوال
تراویح میں پڑھی جانے والی تسبیح تراویح کا حکم کیا ہے؟ اور اس کی اصل کیا ہے؟ کیا ہر چار رکعات کے بعد اس تسبیح کا پرھنا افضل ہے؟ یا کچھ اور کلمات بھی پڑھے جا سکتے ہیں؟
جواب
تراویح میں ہر چار رکعت کے بعد جو دعا مشہور ہے وہ کسی روایت اور حدیث میں ایک ساتھ نہیں ملتی ،البتہ ٹکڑے ٹکڑے میں مل جاتی ہےجوڑنے سے یہی دعا بن جاتی ہے۔ہر چار رکعت کے بعد تھوڑی دیر بیٹھنا مستحب ہے اور اس دوران اس دعا کا پڑھنا ضروری نہیں ،تسبیح و تہلیل، درود شریف اور دعائے ماثور وغیرہ کچھ بھی پڑھا جاسکتا ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

