بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ناپاک کپڑے کے پاک حصہ کا پانی میں گرنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے علمائے دین و شرع متین بیچ اس مسئلہ کے :

پانی کے بڑے گیلن (گیزر) بھرتے ہوئے خاتونِ خانہ کے ناپاک کپڑوں کی آستین کا ایک حصہ گیزر کے پانی کے ساتھ مل گیا۔ یاد رہے آستین کا عین وہ حصہ ناپاک نہیں تھا جو پانی میں گر گیا ہے۔ کیا اس گیزر کے پانی کے ساتھ وضو کرنا جائز ہے؟

جواب

اگر ناپاک کپڑے کی آستین کا وہ حصہ پانی میں گرا ہے جو حصہ پاک تھا تو اس سے پانی ناپاک نہیں ہوا، لہٰذا اس پانی سے وضو کرنا جائز ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200914
تاریخ13-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں