بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

غسل کے دوران جسم پر مہندی لگی رہ گئی

سوال

غسل کے دوران جسم پر مہندی کا جز(اصل مہندی کا مادہ) لگا ہوا تھا، بعد میں پتا چلا، کیا غسل ہو گیا؟ یا دوبارہ کرنا ضروری ہے ؟

جواب

اگر جسم پر مہندی کی تہہ جم گئی تھی جس کی وجہ سے پانی بدن کے اس حصہ تک نہیں پہنچ پایا تو غسل مکمل نہیں ہوا،  لیکن پورا غسل دوبارہ  کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ صرف اس جگہ سے مہندی کھرچ کر وہاں پانی پہنچانا کافی ہوگا، البتہ پانی پہنچانے سے پہلے اگر کوئی نماز پڑھی ہو تو اس کا اعادہ کرنا لازم ہوگا۔ اور اگر مہندی کی تہہ نہیں جمی تھی اور پانی جسم کے اس حصے تک پہنچ گیا تو غسل ادا ہوگیا۔ فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200909
تاریخ13-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں