بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مسبوق شخص قعدہ اخیرہ میں شامل ہوا تو امام کے بعد رکعتیں کیسے پوری کرے گا؟

سوال

 اگر چار رکعت والی نماز میں امام کے ساتھ اخیر میں جاکر یعنی اخیر قعدہ میں ملے تو یہ مقتدی امام کے سلام پھیرنےکے بعد پہلے اخیر والی دو رکعتیں پڑھے گا ؟

جواب

اس صورت میں امام کے سلام پھیرنے کے بعد مقتدی پہلے شروع کی دو رکعات پڑھے گا(یعنی ان میں سورہ فاتحہ اور سورت کی  قراءت کرے گا)پھر  تیسری اور چوتھی رکعت پڑھے گا جس طرح انفرادی نماز ادا کی جاتی ہے-فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200907
تاریخ13-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں