بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زکاۃ کی مقدار سے متعلق ایک سوال

سوال

میرے پاس 2 تولہ سونا ہے اور پورا سال 50 ہزار سے لے کر 70 ہز ار تک روپے کم زیادہ ہو تے رہے ہیں اور اب 1لاکھ 30 ہزارروپے ہیں، اس کی زکاۃ کا کیا حکم ہے؟

جواب

مذکورہ صورت میں سائل کے نصاب پر سال پورا ہونے کا جو دن مقرر ہے اس دن سائل کے پاس جتنی نقد رقم ہو  (مثلاً: ایک لاکھ تیس ہزار روپے)، دو تولہ سونے کی مار کیٹ ویلیو لگا کر اس کے ساتھ ملائے اور مجموعی رقم کا چالیسواں حصہ زکاۃ کی مد میں ادا کرے-فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200906
تاریخ13-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں