'' مبیع'' اسمِ آلہ میں تعلیل کیوں نہیں ہوئی؟ /علم صرف سے متعلق سوال
سوال
"مبیع" آ لہ کی تعلیل کیوں نہیں ہو ئی؟
جواب
"مبیع" اسمِ آلہ میں (یقال یباع ) والے قاعدہ کی شرائط پائے جانے کے باوجود تعلیل اس لیے نہیں ہوئی کہ "یقول یبیع" اور "یقال یباع" والے قاعدے اسمِ آلہ ، اسم ِ تفضیل، فعلِ تعجب اور ملحق کے ابواب میں جاری نہیں ہوتے صرف کی کتابوں میں یہ بات موجود ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200901
تاریخ13-05-2018

