چودہ سال سات ماہ کے لڑکے کی امامت
سوال
بچے کی عمر چودہ سال سات ماہ ہے، داڑھی مونچھ نہیں، تروایح میں قرآن سناسکتاہے؟
جواب
امامت کے لیےامام کا بالغ ہونا ضروری ہے، اور بالغ ہو نے کا مدار بلوغت کی علامات پر ہے، اگر یہ ظاہر ہوجائیں تو 15 سال کی عمر سے پہلے بھی نماز پڑھا سکتا ہے۔اس کے بارے میں اس لڑکے سے پوچھاجاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200897
تاریخ13-05-2018

