غصہ میں تین طلاق
سوال
ایک آدمی نے غصے میں آ کر تین طلاق دے دی، آیا تین طلاق واقع ہو جائیں گی یا ایک?
جواب
صورتِ مسئولہ میں تینوں طلاقیں واقع ہو چکی ہیں۔زوجین کا نکاح ختم ہوچکا ہے، بیوی اپنے شوہر پر حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہوچکی ہے، اب رجوع بھی جائز نہیں ہے اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ نکاح بھی جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200895
تاریخ13-05-2018

