عورت کے ایام میں اس سے فائدہ اٹھانا
سوال
عورت کے ایام کے دوران باہر باہر سے عورت کے ساتھ فارغ ہو سکتے ہیں؟
جواب
اگر بیوی ایام میں ہو تو ان ایام میں ناف سے لے کر گھٹنے تک کپڑے کے اوپر سے بیوی سے فائدہ اٹھانا جائز ہے، حائل کے بغیر درست نہیں، ہاں ناف سے اوپر اور گھٹنے کے نیچے بغیر حائل کے بھی درست ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200865
تاریخ12-05-2018

