حالتِ جنابت میں پاک کپڑے پہننے کا حکم
سوال
اگر کوئی انسان ناپاک ہے اور اس نے غسل نہیں کیا اس دوران وہ 5 منٹ کے لیے صاف کپڑے پہن لے تو کیا وہ کپڑے ناپاک ہو جائیں گے؟
جواب
جسم پر اگر کوئی ظاہری نجاست لگی ہوئی نہ ہوتو ناپاک جسم پرپاک کپڑے پہننے سے کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200860
تاریخ12-05-2018

