موسیقی والی حمد و نعت سننا
سوال
آج کل حمد و نعت بھی مختلف اقسام کی موسیقی کے ساتھ نشر ہوتی ہیں، اس میں کس قسم کی نعتیں سننا جائز ہیں?
جواب
موسیقی کے ساتھ حمد و نعت سننا ناجائز ہے۔ البتہ وہ حمد اور نعتیں سننا جائز ہیں جن میں موسیقی ، جانداروں کی تصویر اور شرکیہ کلمات نہ ہوں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200844
تاریخ11-05-2018

