گائے اور بھینس میں عقیقہ کے حصے
سوال
ایک گائے یا بھینس میں کتنے عقیقے ہوسکتے ہیں جب کہ ایک بچہ پر دو بکری اور بچی پر ایک؟
جواب
قربانی کی طرح عقیقہ میں بھی ایک گائے یا بھینس میں سات حصے ہوسکتے ہیں، لہذا اگر کوئی شخص لڑکے کے لیے دو حصے اور لڑکی کے لیے ایک حصہ عقیقہ کے طور پر مختص کرتا ہے تو ایک گائے میں تین لڑکے اور ایک لڑکی کا عقیقہ ہوسکتا ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200825
تاریخ11-05-2018

