بچوں کے مستقبل کے لیے رکھے ہوئے پلاٹ پر زکات کا حکم
سوال
ایک آدمی نے قرض لے رکھا ہے اور ساتھ ہی پلاٹ بھی لے رکھا ہے بچوں کے مستقبل کے لیے، کیا پلاٹ پر زکاۃ ہو گی؟ اور کیا قرض کی رقم منہا ہو گی زکاۃکے لیے؟
جواب
اگر پلاٹ اس نیت سے لیا تھا کہ بچوں کی شادی کے وقت ان کو دے دوں گا یا اس کو فرو خت کرکے بچوں کی شادی کراؤں گا تو اس پلاٹ پر زکاۃ لازم نہیں ہوگی ، اور قرض کی رقم نکالنے کے بعد جتنی رقم بچے اس پر زکاۃ لازم ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200821
تاریخ11-05-2018

