موبائل میں قرآن مجید کی تلاوت
سوال
موبائل میں قرآن کریم کی تلاوت کرنا کیسا ہے؟
جواب
موبائل میں قرآن مجید کی تلاوت کرنا جائز ہے ، البتہ موبائل کی اسکرین پر اگر قرآن کریم کھلا ہوا ہو تو اسکرین کو وضو کے بغیر نہ چھوا جائے، اس کے علاوہ موبائل کے دیگر حصوں کو مختلف اطراف سے وضو کے بغیر چھونے میں مضائقہ نہیں ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200820
تاریخ11-05-2018

