بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مسبوق نے امام کے ساتھ سلام پھیر دیا

سوال

اگر مقتدی نماز میں شروع سے شامل نہیں تھا ، بعد میں آیا اور بھول کر امام کے ساتھ ایک یا دو  سلام پھیر دے تو کیا سجدہ سہو کرنا پڑے گا یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر مسبوق نے بھول کر امام کے سلام کے بالکل ساتھ  ایک سلام پھیرا تو اس پر سجدہ سہو لازم نہیں ہوگا۔ اور اگر امام کے سلام کے بعد سلام پھیرا یا دونوں سلام پھیر دیےاور ابھی بات چیت نہ کی ہوتو  کھڑا ہوکر نماز مکمل کرلے اور سجدہ سہو کرلے تو نماز   ہوجائے گی۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200819
تاریخ11-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں