نکاح سے پہلے لڑکی کو دیکھنا
سوال
نکاح سے پہلے لڑکی کو دیکھنے کا طریقہ کیا ہے؟ اور کیا خلوت میں ملنا جائز ہے ؟
جواب
نکاح سے پہلے لڑکی کو ایک نظر دیکھنے کی گنجائش ہے،بہتر یہ کہ جب باقی کوائف سے اطمینان ہوجائے تب لڑکی کے محارم کی موجودگی میں دیکھا جائے، نکاح سے پہلےخلوت میں ملنا جائز نہیں۔
حاشية رد المختار على الدر المختار - (1 / 407)دارالفکر بیروت
' (قوله: ولا يجوز النظر إليه بشهوة ) أي إلا لحاجة كقاض أو شاهد بحكم أو يشهد عليها لا لتحتمل الشهادة، وكخاطب يريد نكاحها فينظر ۔۔۔ بنية السنة لا قضاء الشهوة' ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

