اسمگلنگ کا حکم
سوال
اسمگلنگ چاہے کسی بھی چیز کی ہو اس کا شرعی حکم کیا ہے؟
جواب
ناجائز اشیاء کی اسمگلنگ ناجائز اورجائز کی جائز ہے, لیکن مفادِ عامہ کی خاطر اگر حکومتی سطح پر جائز اشیاء کی اسگلنگ ممنوع ہو تو گریز کرناچاہیے؛ کیوں کہ قانون شکنی کی صورت میں مال اور عزت کا خطرہ رہتا ہے، البتہ جائز اشیاء کی اسمگلنگ سےجو نفع حاصل ہو گا وہ حلال ہو گا۔ فقط واللہ اعلم۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200811
تاریخ10-05-2018

