بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

موبائل فون پر ایجاب قبول

سوال

 دلہا اور دلہن کا ولی دونوں بیرونِ ملک میں ہیں، اب موبائل فون پر ایجاب قبول کیسا ہے ؟ وضاحت فرما دیں!

جواب

دلہا اور دلہن کا ولی اگر ایک ہی ملک میں ہوں  اور آمنے سامنے ایجاب قبول کریںتو اس صورت میں نکاح منعقد ہوجائے گا جب کہ ولی نے دلہن سے اجازت لے لی ہو ۔ اگر دونوں آمنے سامنے ایجاب قبول نہیں کرتے ، بلکہ موبائل فون پر ایجاب قبول کرتے ہیں تو اس صورت میں نکاح منعقد نہیں ہوگا۔فقظ واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200807
تاریخ11-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں