بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نماز میں آنے والے مختلف قسم کے  خیالات کیسے روکیں؟

سوال

نماز میں جو مختلف قسم کے  خیالات آتے ہیں ان کو کیسے روکیں؟کوئی حل بتائیں!

جواب

نماز کے جس رکن میں جو پڑھا جائے اس کے الفاظ اور معانی کی طرف دھیان رکھیں، ہر رکن ادا کرتے وقت اس کی سنتوں اور آداب کا خیال رکھیں، اور جس عمل میں مشغول ہوں اس کے بعد آنے والے عمل کی طرف توجہ رہے، اس طرح نماز میں دھیان حاصل ہوگا، ابتدا میں بتکلف دھیان لانا پڑے گا،نماز کے دوران جب بھی خیال بٹ جائے فوراً دوبارہ نماز کی طرف متوجہ ہوجائیں، نیز یہ سوچیں کہ میں اللہ کے سامنے کھڑا ہوں اور اللہ تعالی مجھے دیکھ رہے ہیں،آہستہ آہستہ مشق ہو جا ئے گی- اس محنت کے بعد بھی اگر خیالات آئیں تو غیر اختیاری خیالات پر مواخذہ نہیں ہے، البتہ جیسےہی تنبہ ہوجائے کہ نماز میں دنیاوی خیال آرہاہے تو فوراً توجہ نماز کی طرف منتقل کردیں، اپنے ارادے اور اختیار سے دنیاوی امور میں نہ سوچیں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200805
تاریخ11-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں