آکٹوپس کھانا
سوال
کیا اسلام میں آکٹوپس کھانا جائز ہے؟ اگر ناجائز ہے تو کیا حرام ہے یا مکروہ؟
جواب
آکٹوپس ایک بحری جانور ہے جس میں مچھلی ہونے کی خصوصیات نہیں پائی جاتی، لہذا اس کا کھانا بالکل حلال نہیں ہے۔
'' (وَلَا) يَحِلُّ (حَيَوَانٌ مَائِيٌّ إلَّا السَّمَكُ)''۔ (الدر المختار ج 6 ص 306 ایچ ايم سعيد)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200793
تاریخ10-05-2018

