داڑھی کے بالوں سے دانت میں خلال کرنا
سوال
کیا داڑھی کے بالوں سے دانت میں خلال کرسکتے ہیں؟
جواب
داڑھی کے بالوں سے دانتوں میں خلال کرنے میں ایک قباحت یہ ہے کہ بال ٹوٹنے کا غالب امکان ہے، جب کہ داڑھی ایک مشت سے کم کرنا حرام ہے،نیز اس میں داڑھی کی بے توقیری بھی ہے، لہذا اس کام سے بچنا چاہیے۔ اور اگر داڑھی کے ٹوٹے ہوئے بال سے خلال کرنے سے متعلق سوال ہے تو اس میں بھی انسانی عضو اور داڑھی کے بال کی بے توقیری ہے، اس سے بھی اجتناب چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200782
تاریخ10-05-2018

