رمیثہ نام رکھنا
سوال
رومیثہ نام صحابیہ کا ہے؟ اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
''رومیثہ'' ( واؤ) کے ساتھ تو کسی صحابیہ کا نام نہیں ہے، البتہ ''رُمَیْثَهْ'' (بغیر واؤ کے) ایک صحابیہ کا نام ہے، ان کا پورا نام رميثة بنت عمرو بن هاشم بن المطلب بن عبد مناف تھا، یہ عاصم بن عمر بن قتادۃ کی دادی تھیں۔
رمیثہ نام رکھنا صحیح ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200773
تاریخ10-05-2018

